چکن گو نیا وا ئر س نے ہر ی پور کے متعدد علا قو ں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، تین مریضوں میں وائرس کی تصدیق

اتوار 23 جولائی 2017 17:00

ہری پور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2017ء) چکن گو نیا وا ئر س نے ہر ی پور کے متعدد علا قو ں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ۔حکام نے تین مریضوں میں وائرس کی تصدیق کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق یہ مر ض سب سے پہلیہری پور کی یونین کونسل بر یلہ کے گا ئو ں پنڈ منیم میں سا منے آ یا جہا ں پر علا ما ت ظا ہر ہو نے پر محکمہ ہیلتھ ہر ی پور نے مختلف مر یضو ں کے خو ن کے نمو نے نیشنل انسٹیٹیو ٹ آ ف ہیلتھ کو بھجوا ئے جنھوں نے تین مر یضو ں میں مذ کو رہ وا ئر س کی تصد یق کی۔

یو نین کو نسل بھیڑ کے علا قے بہکی ،کڑ م اوربا نڈ ہ مغلا ں میں بھی متعدد مر یضو ں میں چکن گو نیا وا ئر س کی علا ما ت ظا ہر ہو نے کی اطلا عا ت مو صو ل ہو ئی ہیںجس کے بعد محکمہ ہیلتھ کے افسران اوراہلکاروںنے ان علا قو ں کا دورہ کیا اور متعد د مر یضو ں کے خو ن کے نمو نے حا صل کر کے نیشنل انسٹیٹیو ٹ آ ف ہیلتھ بجھوائے ہیں۔

(جاری ہے)

چکن گو نیا کے وا ئر س کی لو گو ں میں علا مات ظا ہر ہو نے کی اطلا عا ت پر محکمہ ہیلتھ کی ٹیم نے یو نین کو نسل سر ا ئے نعمت خا ن کے مختلف علا قو ں کا دو رہ کیااور خو ن کے نمو نے حا صل کر کے نیشنل انسٹیٹیو ٹ آ ف ہیلتھ کو بھجوا دئیے ہیں ۔

ڈسٹر کٹ ہیلتھ آ فیسر ڈا کٹر مشتا ق تنو لی نے اس حوالہ سے صحافیوں کو بتایا کہ محکمہ ہیلتھ کی ٹیمو ں نے متا ثرہو نے وا لے علا قو ں کا دو رہ کیا ہے جہا ں پر لو گو ں کواس بیما ری سے محفو ظ رہنے اور نمٹنے کی تد ابیر سے متعلق آ گا ہی دی گئی ہے۔ ان علا قو ں میں محکمہ صحت نے فو گ سپر ے کے علا وہ مچھر دا نیا ںبھی تقسیم کر دی ہیں تا کہ لو گ اس بیما ری سے محفو ظ رہیں ۔انہوں نے کہا کہ چکن گو نیا وا ئر س کے مر ض کی کو ئی با قا عدہ ویکسین نہیں ہے اس لیے علا ما ت ظا ہر ہو نے پرروزا نہ 4سے 6لیٹر پا نی کا استعما ل کیا جا ئے اور مر یض زیا دہ سے زیا دہ بیڈ ریسٹ کر یں ۔