ہائی سکول پسالہ میں سٹاف کی کمی،طلبہ کا مستقبل مخدوش ہونے لگا

اتوار 23 جولائی 2017 17:00

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2017ء) گورنمنٹ ہائی سکول توحید آباد پسالہ میں سٹاف کی کمی اور طلبہ کی تعداد میں اضافے کے باعث طلبہ کا مستقبل مخدوش ہونے لگا۔سکول میں صرف تین پریڈ تعلیم دی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

محمد شہزاد، حاجی محبت اور دیگر نے مشترکہ بیان میں کہا کہ سکول کے ہیڈ ماسٹر کئی مہینوں سے چھٹی پر ہیں اور ٹیچرز سٹاف کی بھی کمی ہے جبکہ طلبہ کی تعداد بہت زیادہ ہے۔ انھوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ سکول میں نئے ہیڈ ماسٹر کی تعیناتی اور ٹیچر سٹاف کی کمی پوری کی جائے۔ انھوں نے کہا کہ سکول میں سٹاف کی کمی کے باعث بچوں کا تعلیمی مستقبل تاریک ہو رہا ہے لہذا اس پر خصوصی توجہ دی جائے۔