رہنماء پیپلزپارٹی مخدو م شہاب الدین کاپی ٹی آئی میں شمولیت کافیصلہ،باقاعدہ اعلان جلد متوقع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 23 جولائی 2017 16:57

رہنماء پیپلزپارٹی مخدو م شہاب الدین کاپی ٹی آئی میں شمولیت کافیصلہ،باقاعدہ ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 جولائی 2017ء ) : پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء مخدو م شہاب الدین نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا،جس کا باقاعدہ اعلان عمران خان سے ملاقات میں کیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء اور سابق وفاقی وزیرمخدوم شہاب الدین نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیاہے۔

(جاری ہے)

مخدوم شہاب الدین کے پی ٹی آئی قیادت کے ساتھ تمام معاملات طے پاگئے ہیں۔

مخدوم شہاب االدین آئندہ چند روز میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کریں گے۔جس میں سینئر رہنماء پیپلزپارٹی مخدوم شہاب الدین باقاعدہ پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کرینگے، مخدوم شہاب الدین پیپلزپارٹی پنجاب کے صدراور وفاقی وزیررہ چکے ہیں۔دوسری جانب ذرائع  پیپلزپارٹی نے مخدوم شہاب الدین کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کی اطلاعات کی تردید کی ہے۔

متعلقہ عنوان :