نوازشریف شریف جائیں گے توعمران خان بھی نہیں بچیں گے،سید خورشید شاہ

پاناما کیس کافیصلہ پیر یامنگل تک آجائے گا،،جے آئی ٹی رپورٹ کے والیم 10میں بہت کچھ ہے،وزیراعظم کااستعفیٰ پوری قوم کامطالبہ ہے۔ میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 23 جولائی 2017 16:38

نوازشریف شریف جائیں گے توعمران خان بھی نہیں بچیں گے،سید خورشید شاہ
سکھر(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23جولائی 2017ء ) : اپوزیشن لیڈرقومی اسمبلی سید خورشید شاہ نے کہاہے کہ پاناما کیس کافیصلہ پیر یامنگل تک آجائے گا،نوازشریف شریف جائیں گے توعمران خان بھی نہیں بچیں گے،جے آئی ٹی رپورٹ کے والیم 10میں بہت کچھ ہے،وزیراعظم کااستعفیٰ پوری قوم کامطالبہ ہے۔ انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سپریم کورٹ کے نیب سے متعلق ریمارکس سب کے سامنے ہیں۔

پنجاب میں نیب کاادارہ مکمل چپ ہوگیاہے۔وزیراعلیٰ کے پاس بل کومستردکرنے کااختیارہے۔انہوں نے کہاکہ ہم سیاستدان آج کرپشن کی وجہ سے بدنام ہیں۔سیاستدانوں کا کام صرف ووٹ مانگنا نہیں۔بلکہ صادق اور امین ہونابھی ہوتاہے۔انہوں نے کہاکہ پوری قوم وزیراعظم کے استعفیٰ کامطالبہ کررہی ہے۔

(جاری ہے)

تاہم استعفیٰ دینایا نہ دیناوزیراعظم نوازشریف کی مرضی ہے۔

ہم وزیراعظم کے استعفیٰ کیلئے عدالتی فیصلے کاانتظار کرینگے۔عمران خان کوبھی یہی مشورہ ہے کہ انتظار کیاجائے۔ پاناما کیس کافیصلہ پیر یامنگل تک آجائے گا،نوازشریف شریف جائیں گے توعمران خان بھی نہیں بچیں گے۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے مزدوروں کے مسائل حل کرنے میں کبھی توجہ نہیں دی۔ حکومت سے درخواست ہے کہ ریلوے ڈرائیورزسے مذاکرات کرے۔ہمیں ہڑتال کروانے کی سیاست میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔