Live Updates

میں نے کچھ نہیں چھپایا،نوازشریف سے میرا موازنہ کرناشرمناک ہے،عمران خان

میں نے بیرون ملک کاؤنٹی کرکٹ کھیل کرجائز کمائی کی،منی ٹریل سے متعلق دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع کروادی،نوازشریف منی لانڈرنگ میں ملوث اور ٹیکس چورہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی کا ٹویٹ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 23 جولائی 2017 16:18

میں نے کچھ نہیں چھپایا،نوازشریف سے میرا موازنہ کرناشرمناک ہے،عمران ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 جولائی 2017ء ) : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میں نے بیرون ملک کاؤنٹی کرکٹ کھیل کرجائز کمائی کی ہے،میں نے کچھ نہیں چھپایا، منی ٹریل سے متعلق دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع کروادیں،میرانوازشریف کے ساتھ موازنہ کرنا شرمناک ہے۔

(جاری ہے)

چیئرمین پی ٹی آئی نے ٹویٹر پراپنے ٹویٹ میں کہا کہ میں نے کاؤنٹی کرکٹ کھیل کر جائز کمائی کی ہے۔میں نے کاؤنٹی کرکٹ اورکیری پیکر ورلڈ سیریزکھیلیں۔ 1977ء سے 1979ء تک کاؤنٹی کھیل کر 75ہزارپاؤنڈ کمائے۔لندن فلیٹ اور کرکٹ کے پیسوں سے متعلق دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع کروادیں۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری کرتے رہے،اثاثے چھپانے کاجرم ہے۔ میرانوازشریف سے موازنہ شرمناک ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات