امریکی ریاست ٹیکساس میں کھڑے ٹرک سے 8 لاشیں برآمد

ممکنہ طور پر ہلاکتیں انسانوں کی اسمگلنگ کے دوران ہوئیں، واقعے میں 28 افراد زخمی حالت میں ملے ، 20 تشویش ناک حالت میں 7مختلف ہسپتالوں میں منتقل کردیئے گئے ،حکام

اتوار 23 جولائی 2017 16:01

ٹیکساس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جولائی2017ء) امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک کھڑے ٹرک سے 8افراد کی لاشیں برآمد کرلی گئیں جبکہ 28افراد زخمی حالت میں ملے ہیں جنھیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں سان انٹونیو کے علاقے سے ایک کھڑے ٹرک سی8 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق ممکنہ طور پر یہ ہلاکتیں انسانوں کی اسمگلنگ کے دوران ہوئیں۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں 28 افراد زخمی حالت میں ملے ہیں، جن میں سے 20 کو تشویش ناک حالت میں سات مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ فی الحال یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ یہ افراد کن حالات میں ہلاک اور زخمی ہوئے۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

متعلقہ عنوان :