سیاسی مشکلات میں گھیرے امریکی صدر ایک بار پھر مخالفین پر برس پڑے

لوگ پوچھتے ہیں ہیلری اور کومے کے جرائم کی تحقیقات کب ہوں گی، ٹرمپ

اتوار 23 جولائی 2017 16:01

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جولائی2017ء) سیاسی مشکلات میں گھیرے امریکی صدر ایک بار پھر مخالفین پر برس پڑے ،ٹویٹر پر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہیلری کلنٹن اور جیمز کومے پر الزامات کی بارش کر دی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ کا کہنا تھا کہ لوگ پوچھتے ہیں ہیلری اور کومے کے جرائم کی تحقیقات کب ہوں گی روسی وکیل کو کی گئی ای میلز ظاہر کرنے پر صدر ٹرمپ نے اپنے بیٹے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہیلری کلنٹن کے برعکس ان کے بیٹے نے اپنی تمام ای میلز میڈیا کے سامنے رکھ دیں جبکہ ہیلری نے 33 ہزار سرکاری ای میلز ڈیلیٹ کر دی تھیں۔ انہوں نے نیویارک ٹائمز پر ابو ابکر البغدادی کو مارنے کا امریکی منصوبہ ناکام بنانے کا الزام بھی لگا دیا۔

متعلقہ عنوان :