افغانستان ، مسافر بس کے حادثے میں 10افراد ہلاک ،15زخمی

اتوار 23 جولائی 2017 16:01

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جولائی2017ء) افغانستان میں مسافر بس کے حادثے میں 10افراد ہلاک اور15زخمی ہوگئے ۔اتوار کو افغان میڈیا کے مطابق شمالی صوبہ بغلان میں کلاگئی کے علاقے میں مسافر بس الٹ کر روڈ کے کنارے سے دو ر جاگری جس کے نتیجے میں 10افراد ہلاک اور 15دیگر زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

حادثے کے فوری بعد امدادی کاروائیاں شروع کردی گئیں اور لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔صوبائی گورنر کے ترجمان محمود حقمال نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔واضح رہے کہ افغانستان میں خراب سڑکوں کی حالت اور ڈرائیوروں کی لاپروائی کے باعث ہرسال ٹریفک حادثات میں کئی لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :