کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ کسی کو بھی ایک انچ لینے کی اجازت نہیں دیں گے ،بی جے پی رہنما کی بڑھک

ہمار ا پڑوسی بے چین اور کسی دوسرے ملک کو آرام سے رہنے نہیں دیتا لیکن اسے معلوم ہونا چاہیے کہ ہم سب متحد ہیں، بھارت پرامن ،محبت کرنے والا اور تشدد سے پاک ملک ہے ہم اپنے پڑوسیوں سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں لیکن انھیں بھی جوابی اقدامات کرنے چاہیں،ہمارے پڑوسیوں کو سمجھتا چاہیے کہ دہشتگردوں کی مدد اور دہشتگردی کیلئے اکسانا انکے لیے مددگار ثابت نہیں ہوگا، این ڈی اے کے نائب صدارتی امیدوار ایم وینکیا نائیڈو کی ہرزہ سرائی

اتوار 23 جولائی 2017 16:01

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جولائی2017ء) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) کے رہنماور این ڈی اے کے نائب صدارتی امیدوار ایم وینکیا نائیڈو نے بڑھک مارتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے اوربھارت کسی کو بھی کشمیر کا ایک انچ حصہ بھی لینے کی اجازت نہیں دے گا،ہمار ا پڑوسی بے چین اور کسی دوسرے ملک کو آرام سے رہنے نہیں دیتا لیکن اسے معلوم ہونا چاہیے کہ ہم سب متحد ہیں۔

اتوار کو بھارتی میڈیا کے مطابق ایم وینکیا نائیڈو کا کہنا تھاکہ کشمیر سے کشمیریت تک لوگ متحد ہیں،ہمار ا پڑوسی بے چین ہے اور وہ کسی بھی دوسرے ملک کو آرام کرنے کی اجازت نہیں دیتا لیکن اسے معلوم ہونا چاہیے کہ ہم سب متحد ہیں۔بی جے پی رہنما نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی دوسروں کو دہشتگردی کیلئے اکسانے کی کوششیں کامیاب نہیں ہونگی،1971میں کیا ہوا تھا سب کو یا د کرناچاہیے،پڑوسی ملک کو رواں ہفتے امریکہ کی جانب سے دہشتگردوں کو محفوظ ٹھکانے فراہم کرنے والوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان کو یاد رکھنا چاہیے کہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے بھارت کسی کو بھی کشمیر کا ایک انچ حصہ بھی لینے کی اجازت نہیں دے گا۔ ایم وینکیا نائیڈو نے کہاکہ بھارت پرامن ،محبت کرنے والا اور تشدد سے پاک ملک ہے ہم اپنے پڑوسیوں سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں لیکن انھیں بھی جوابی اقدامات کرنے چاہیں۔ہمارے پڑوسیوں کو سمجھتا چاہیے کہ دہشتگردوں کی مدد اور دہشتگردی کیلئے اکسانا انکے لیے مددگار ثابت نہیں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :