وزیراعظم کے خلاف کوئی سازش ہورہی ہے تو وہ عوام کو اعتماد میں لیں، یوسف رضا گیلانی

مجھے اداروں کا تصادم نظر نہیں آرہا‘ موجودہ حکومت اپنی مدت پورے کرے‘ جمہوری عمل چلتا رہنا چاہئے‘ ابھی کئی پانامہ اور آئیں گے کیا ہر ایک کیلئے جے آئی ٹی بنے گی‘ انتخابی اصلاحات نہ ہوئیں تو پھر دھاندلی ہوگی ،جے آئی دوبارہ بنے گی‘ پیپلز پارٹی اپنے منشور کے مطابق الیکشن لڑے گی،سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 23 جولائی 2017 16:01

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جولائی2017ء) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے خلاف کوئی سازش ہورہی ہے تو وہ عوام کو اعتماد میں لیں‘ مجھے اداروں کا تصادم نظر نہیں آرہا‘ موجودہ حکومت اپنی مدت پورے کرے‘ جمہوری عمل چلتا رہنا چاہئے‘ ابھی کئی پانامہ اور آئیں گے کیا ہر ایک کے لئے جے آئی ٹی بنے گی‘ انتخابی اصلاحات نہ ہوئیں تو پھر دھاندلی ہوگی جے آئی دوبارہ بنے گی‘ پیپلز پارٹی اپنے منشور کے مطابق الیکشن لڑے گی۔

اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے خلاف کوئی سازش ہورہی ہے تو وہ عوام کو اعتماد ممیں لیں حالات پہلے جیسے نہیں سپریم کورٹ کا فیصلہ آتے ہی حالات نارمل ہوجائیں گے۔ مجھے اداروں کا تصادم نظر نہیں آرہا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرے جمہوری عمل چلتا رہنا چاہئے۔ بھٹو صاحب کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

پارتیاں بڑے بدلتے ہیں کارکن پارٹی کے ساتھ رہتے ہیں۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ابھی کئی پانامہ اور آئیں گے کیا ہر ایک کے لئے جے آئی ٹی بنے گی۔ ریمنڈ ڈیوس کو ایمت دینا مناسب نہیں۔ چوہدری نثار سے متلق کوئی پیشگوئی نہیں کرسکتا۔ بلاول بھٹو خود ممیدان میں ہیں جلسے کا موقع آئے گا تو کرلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں انتخابی اصلاحات کی طرف توجہ نہیں دے رہیں۔ انتخابی اصلاحات نہ ہوئیں تو پھر دھاندلی ہوگی جے آئی ٹی دوبارہ بنے گی پیپلز پارٹی اپنے منشور کے مطابق الیکشن لڑے گی۔