تحریک حریت کا پارٹی کارکن پر کالاقانون دوبارہ عائد کرنے اور کوٹ بھلوال جیل منتقلی کی مذمت

یہاں عدل وانصاف نام کی کوئی چیز موجود نہیں ہے ،ْ ترجمان

اتوار 23 جولائی 2017 16:00

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2017ء) مقبوضہ کشمیر میںتحریک حریت جموںو کشمیر نے ضلع کپواڑہ کے علاقے ریشی گنڈ سے تعلق رکھنے والے تنظیم کے رٴْکن حاجی غلام محمدمیر کو ایک سال تک مختلف جیلوں اور تھانوں میں نظر بند رکھنے کے بعد دوبارہ کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت وادی سے باہر کوٹ بھلوال جیل منتقل کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق تحریک حریت کے ترجمان نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہاکہ حاجی غلام محمد میر کو 2016ء میں سرینگر سے گرفتار کرکے کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت کوٹ بھلوال جیل بھیج دیا گیا تھا۔ان کے اہل خانہ نے عدالت میں اس گرفتاری کو چلینج کیاتو عدالت نے قابض انتظامیہ کی طرف سے موصوف پر لگائے گئے الزامات کو کالعدم قرار دیتے ہوئے اس کی رہائی کے احکامات جاری کئے۔

لیکن قابض انتظامیہ نے انہیں رہا کرنے کے بجائے کئی ماہ تک حبس بے جا میں رکھا ۔انہیںمختلف جیلوں میں نظربند رکھنے کے بعد کل دوبارہ کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت کوٹ بھلوال جیل منتقل کیا گیا۔ تحریک حریت نے ان پر لگائے گئے پی ایس اے کو انتقامی کارروائی قراردیتے ہوئے کہا کہ یہاں عدل وانصاف نام کی کوئی چیز موجود نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :