سرکاری حج سکیم کے تحت حج پروازوں کا آغاز(آج)سے شروع ہوگا ،ْ26اگست تک جاری رہے گا

6 پروازوں کے ذریعے ایک لاکھ 7ہزار526 عازمین سعودی عرب پہنچیں گے

اتوار 23 جولائی 2017 16:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2017ء) سرکاری حج سکیم کے تحت حج پروازوں کا آغاز(آج)پیر سے شروع ہوگاجو 26 اگست تک جاری رہے گا۔426 پروازوں کے ذریعے ایک لاکھ 7ہزار526 عازمین سعودی عرب پہنچیں گے۔ذرائع کے مطابق عازمینِ حج کو موبائلپیغام اور خطوط کے ذریعے پروازوں کی اطلاع کی جا رہی ہے۔حج پروازوں کا شیڈول وزارت کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ملک بھر کے دس حاجی کیمپوں میں عازمین حج کو ویکسین لگانے کا عمل بھی جاری ہے۔تمام عازمینِ حج کو اپنی پرواز سے دس روز قبل ویکسین لگوانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔پاسپورٹ،ٹکٹ اورگلے کے لاکٹ پرواز سے دو دن قبل حاجی کیمپ سے ملیں گے۔عازمین ِ حج شناخت کیلئے اپنے سامان کے اندر اور باہر اپنے کوائف ضرور تحریر کریں۔مرد اور خواتین عازمینِ حج شناخت کیلئے اپنے احرام اور عبایا پر پاکستانی پرچم چسپاں کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :