تمام سیاسی جماعتوں کو پاناما پیپرز کیس پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کرنا چاہئے ،ْ رانا تنویر حسین

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتی ،ْ وفاقی وزیرکا انٹرویو

اتوار 23 جولائی 2017 16:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2017ء) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو پاناما پیپرز کیس پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کرنا چاہئے اور معاملے پر تبصروں سے بھی گریز کرنا چاہئے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کا نام تو پاناما پیپرز میں کہیں بھی موجود نہیں لیکن اس کے باوجود انہوں نے نہ صرف خود کو بلکہ اپنے پورے خاندان کو احتساب کے لیے پیش کیا۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان غیر ملکی فنڈز لینے میں بھی ملوث رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے خلاف غیر مہذب زبان استعمال کی لیکن پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتی۔