گوجرانوالہ ،ْ بجلی کے تاروں کو چھونے سے دو بچوں کو کرنٹ لگ گیا ،ْ بچانے پر باپ زندگی کی باز ی ہار گیا ،ْ بچے زخمی

اتوار 23 جولائی 2017 16:00

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2017ء) تھانہ باغبانپورہ کے علاقہ محلہ فاروق گنج میں دھاتی ڈور بجلی کے تاروں کو چھو جانے سے دو بچے چودہ سالہ عیشا اور سات سالہ حسنین کو کرنٹ لگ گیا۔

(جاری ہے)

بچوں کو بچانے کیلئے والد عبدالغفار آگے بڑھا تو کرنٹ لگنے سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ دونوں بچے زخمی ہو گئے۔ چھت پر کھیلتے ہوئے دونوں بچوں نے کٹی پتنگ کی ڈور پکڑی جس سے ڈور قریبی بجلی کے تاروں کو چھو گئی۔

متعلقہ عنوان :