گوجرانوالہ ،ْ بدبخت بیٹوں کا جائیداد کے تنازعہ پر باپ اور بہن پر بدترین تشدد ،ْزخمی حالت میں ہسپتال منتقل

اتوار 23 جولائی 2017 16:00

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2017ء)گوجرانوالہ میں بدبخت بیٹوں نے جائیدا د کے تنازعہ پر باپ اور بہن پر بد ترین تشدد کیا جس کے نتیجے میں دونوں زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے نوشہرہ روڈ پر جائیداد کی لالچ میں اندھے بیٹوں نے باپ اور بہن کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے، واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ریسکیو نے ڈی ایچ کیوہسپتال منتقل کردیا جہاں زخمیوں کا علاج معالجہ جاری ہے۔

ہسپتال میں تشدد کے شکار والد نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ میں نے اپنا مکان بیٹی کے نام کردیا جس کا میرے بیٹوں کو رنج تھا جس وجہ سے انہوں نے تشدد کیا تاہم پولیس نے زخمی والد کا بیان ریکارڈ کرکے مقدمہ درج کرنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔