بلوچستان حکومت نے روس سے ایم آئی 171 ای غیر جنگی ہیلی کاپٹر حاصل کرلیا

طبی ایمرجنسی کی صورتحال میں ہیلی کاپٹر کو ایمبولینس کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے ،ْ نشستوں کی جگہ 14 اسٹریچرز رکھنے کی گنجائش ہے ،ْرپورٹ امید ہے ایم آئی 171 ای ہیلی کاپٹر کسی بھی مشن کی تکمیل میں اہم کردار ادا کریگا ،ْ چیف ایگزیکٹو افسر

اتوار 23 جولائی 2017 16:00

ماسکو /کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2017ء) بلوچستان حکومت نے روس سے ایم آئی 171 ای غیر جنگی ہیلی کاپٹر حاصل کرلیا۔روسی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایم آئی 171 ای‘ شہری استعمال کا ہیلی کاپٹر ہے جو فوجی ہیلی کاپٹر ایم آئی 17 سے مختلف ہے جسے پاک فوج پہلے ہی استعمال کر رہی ہے ،ْایم آئی 171 ہیلی کاپٹر اپنے قابل اعتماد اور تمام موسموں میں استعمال کے قابل ہونے کی وجہ سے دنیا بھر میں بڑے پیمانے پر استعمال کیا جاتا ہے اور بلوچستان حکومت اسے سامان کی ترسیل یا مسافروں کی منتقلی اور ایمرجنسی کی صورتحال میں استعمال کر سکتی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ بلوچستان حکومت اور روسی ہیلی کاپٹرز کے درمیان ایک کروڑ 52 لاکھ ڈالر مالیت کے اس ہیلی کاپٹر کا جنوری 2017 میں معاہدہ ہوا تھا۔

(جاری ہے)

ایم آئی 171 ای ہیلی کاپٹر، استعمال کے حساب سے شکل تبدیل کر لینے والا ہیلی کاپٹر ہے جس کے کیبِن کو فریٹ سے 13 نشستوں والے وی آئی پی کیبن کی شکل دی جاسکتی ہے جبکہ اس میں فلائٹ اٹینڈنٹ کا آپشن بھی شامل کیا جاسکتا ہے۔

ہیلی کاپٹر کے کیبن میں ایک وقت میں 27 مسافروں اور 4 ٹن سامان کی گنجائش موجود ہے جبکہ اس میں ہنگامی صورتحال میں پیراٹروپرز اور ریسکیو اہلکاروں کی جلد لینڈنگ کیلیے تین اضافی پوائنٹس بھی موجود ہیں۔طبی ایمرجنسی کی صورتحال میں ہیلی کاپٹر کو ایمبولینس کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے جس میں نشستوں کی جگہ 14 اسٹریچرز رکھنے کی گنجائش ہے۔رپورٹ میں روسی ہیلی کاپٹرز کمپنی کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیاکہ میں پراعتماد ہوں کہ ایم آئی 171 ای ہیلی کاپٹر کسی بھی مشن کی تکمیل میں اہم کردار ادا کریگا چاہے وہ مسافروں کی منتقلی اور سامان کی ترسیل ہو یا میڈیکل، سرچ اور ریسکیو آپریشن ہو۔

متعلقہ عنوان :