وزیر داخلہ چوہدری نثار کی طبیعت ناساز ،ْ پریس کانفرنس (آج)پیر تک ملتوی

شدید کمر درد کے عارضے کی وجہ سے وزیر داخلہ کو مکمل آرام دیا گیا ہے ،ْ اس کوکوئی اور معنی نہ پہنائیں ،ْ ترجمان کی میڈیا سے درخواست

اتوار 23 جولائی 2017 16:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2017ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی جانب سے اتوار کو منعقد کی جانے والی پریس کانفرنس ناساز طبیعت کی وجہ سے (آج) پیر تک کیلئے ملتوی کر دی گئی۔

(جاری ہے)

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق شدید کمر درد کے عارضے کی وجہ سے وزیر داخلہ کو مکمل آرام دیا گیا ہے ،ْ ملتوی کی جانے والی پریس کانفرنس (آج) سوموار پانچ بجے منعقد کی جائے گی ترجمان نے کہاکہ میڈیا سے درخواست ہے کہ اس حوالے سے قیاس آرائی سے گریز کیا جائے اور اسکو کوئی اور معنی نہ پہنائیں جائیں ،ْپریس کانفرنس ملتوی ہونے کی وجہ محض ناسازطبیعت ہے۔

متعلقہ عنوان :