مقبوضہ کشمیر ،کمانڈر کی طرف سے ہسپتال جانے کی اجازت حاصل نہ کرنے والا بھارتی پولیس اہلکار ہلاک

ہلاک اہلکار کے ساتھیوں نے غصے میں آکر کمپنی کمانڈر کی پٹائی کردی

اتوار 23 جولائی 2017 15:50

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2017ء) مقبوضہ کشمیر میں ضلع اسلام آباد کے علاقے ونپوہ میںبھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس کا ایک اہلکارکمپنی کمانڈر کی طرف سے ہسپتال جانے کی اجازت نہ ملنے پر ہلاک ہوگیا۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق پولیس ذرائع نے صحافیوں کو بتایاکہ ہلاک ہونے والے اہلکار کے ساتھیوں نے غصے میں آکرکمپنی کمانڈر کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ ہلاک اہلکار ضلع کے علاقے ونپوہ میں ریلوے سٹیشن پر تعینات تھا۔