بھارت کشمیریوں کی تحریک آزادی کو ہرگز نہیں دبا سکے گا، شبیر شاہ

اتوار 23 جولائی 2017 15:50

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2017ء) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے جنرل سیکرٹری اور جموںوکشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے سربراہ شبیر احمد شاہ نے کہا ہے کہ بھارت اپنی فوجی طاقت کے بل پر کشمیریوں کی مبنی برحق تحریک آزادی کو ہرگز نہیں دبا سکے گا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق شبیر احمد شاہ نے ، جو سرینگر میں گھر میں مسلسل نظر بند ہیں، ایک بیان میںشہیدنوجوان تنویر احمد وانی کے اہلخانہ کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر ایک سیاسی مسئلہ ہے جسے سیاسی طریقے سے ہی حل کرنے کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے شہید نوجوان کو شاندرا خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بیش بہا قربانیوں کو ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔ شبیر احمد شاہ کی ہدایت پر غلام محمد مقدم ، عبدالرشید اور محمد الطاف پر مشتمل ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کا وفد شہید نوجوان کے اہلخانہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے بیروہ گیا۔ تنویر احمد کوبھارتی فوجیوں نے جمعہ کو اندھا فائرنگ کرکے شہید کر دیا تھا۔ ادھر مقبوضہ کشمیر کی ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن نے بھی سرینگر میں جاری ایک بیان میں تنویر احمد کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :