مقبوضہ کشمیر ، بھارتی فوجیوں نے کپواڑہ میں ایک کشمیری نوجوان شہید کردیا

پولیس نے سرینگر میں 3 نوجوان گرفتار کرلیے

اتوار 23 جولائی 2017 15:50

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2017ء) مقبوضہ کشمیر میںبھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران اتوار کو کپواڑہ میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوان کو ضلع کے علاقے مژھل میںایک فوجی آپریشن کے دوران شہید کیا۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں آپریشن جاری تھا۔ دریں اثناء بھارتی پولیس نے سرینگر کے علاقے ٹینگہ پورہ سے 3 نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ۔ نوجوانوں کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ ایک گاڑی میں سفرکررہے تھے۔

متعلقہ عنوان :