گاندر بل کے بہیمانہ واقعہ سے کشمیر پولیس کی آنکھیں کھل جانی چاہییں

غیر قانونی بھارتی قبضہ ختم ہونے تک کشمیری چین کی نیند نہیں سو سکیں گے، دختران ملت

اتوار 23 جولائی 2017 14:50

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2017ء) مقبوضہ کشمیر میں دختران ملت نے بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں گاندربل میںپولیس اہلکاروں کی بہیمانہ مارپیٹ پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ یہ واقعہ کشمیری پولیس کی آنکھیں کھل جانی چاہئییں ۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق دختران ملت کی جنرل سیکرٹری ناہیدہ نسرین نے سرینگر میںجاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت جموںوکشمیر پر اپنے غیر قانونی قبضے کو برقرار رکھنے کے لیے یہاں کے کچھ سیاست دانوں ، بیروکریٹس اور کشمیر پولیس کو استعمال کرتا آیا ہے۔

انہوںنے کہا کہ کشمیر کے بھارت نواز سیاست دانوں کی طرف یہاں کی پولیس بھی بھارتی ایجنسیوں کے اشاروں پر چلتی ہے اورکشمیریوں پر مظالم میں برابر کی ذمہ دار ہے۔ ناہیدہ نسرین نے کہا کہ گاندر بل کے علاقے میں قابض فورجیوں نے جس وحشیانہ طریقے سے پولیس اہلکاروں کو مارا پیٹا وہ پوری کشمیر پولیس کیلئے چشم کشا ہونا چاہیے کیونکہ یہ لوگ شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار بنے پھرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ نیشنل کانفرنس ، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی اور دیگر بھارت نواز تنظیموں نے اپنے ضمیر کا سودا کر لیا ہے وہ اپنی ہی لوگوں کے خلاف کام اور کشمیر پر غاصبانہ قبضہ برقرار رکھنے میں بھارت کی مدد کر رہی ہیں۔ناہیدہ نسرین نے کہا کہ کشمیر پولیس کو سمجھنا چاہئے کہ بھارت ان کو اپنی ہی لوگوں کے خلاف لڑا رہا ہے اور وہ اپنے ہی نوجوانوں کو مار رہے ہیں۔

انہوں نے جامع مسجد سرینگر کی مسلسل بندش اور اورقابض فوجیوں کے ہاتھوں بیروہ میں نوجوان کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے اپنی فورسز کو نہتے کشمیریوں کے قتل کی کھلی چھی دے رکھی ہے۔انہوںنے مقبوضہ علاقے میں بڑے پیمانے پر جاری انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیوں پر عالمی برادری کی خاموشی کو افسوسناک قرار دیا۔ناہیدہ نسرین نے کہا کہ کشمیریوں کے تمام تر مصائب ، مشکلات اور تکالیف کا اصل سبب بھارت کا غیر قانونی قبضہ ہے جو ختم ہونے تک کشمیری چین کی نیند نہیں سو سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :