Live Updates

عمران خان نے اپنی والدہ کے علاج سے متعلق منفی پروپیگنڈا کاجواب دے دیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 23 جولائی 2017 14:44

عمران خان نے اپنی والدہ کے علاج سے متعلق منفی پروپیگنڈا کاجواب دے دیا
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23جولائی 2017ء ) : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنی والدہ کے علاج سے متعلق سوشل میڈیا پرمنفی پروپیگنڈا کاجواب دے دیا،عمران خان نے کہاکہ اپنی والدہ کوعلاج کیلئے انگلینڈ میں لے کرگیالیکن پاکستان میں ہسپتال نہ ہونے کے باعث میری والدہ کاآخری ایام میں کینسرپھیل چکاتھا۔ انہوں نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میری ماں میری دوست نہیں بلکہ مکمل ایک ماں تھیں۔

اسلام میں ماں کادرجہ اسی لیے بلند ہے کہ اس کاکوئی نعم البدل نہیں ہوسکتا۔مجھے اپینڈکس کادرد تھا۔رات کو 2تین بجے درد ہوتاتھا تو وہ ساری رات بیٹھ کرگزارتی تھی۔میں جب کرکٹ کھیلتا تھا تو اگر کہیں میراجہازہچکولے کھاتاتو میں سوچتااگر مجھے کچھ ہوگیاتو میری والدہ کاکیابنے گا؟انہوں نے مزید گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ جب والدہ کوکینسرکامرض لاحق ہوا۔

(جاری ہے)

اگر کینسرکی تشخیص جلدی ہوجاتی توان کاعلاج ہوسکتاتھا۔لیکن یہاں ہسپتال نہ ہونے کے باعث کینسرپھیل گیا۔ ان کے آخری دو تین مہینے تکلیف کے باعث بہت مشکل سے گزرے۔میں ان کوانگلینڈ لے کرگیا۔بڑی مشکل پیش آئی۔میں نے سوچامیرانام بھی ہے سب کچھ ہے مجھے اس قدر اپنی ماں کولندن لے جانے میں مشکل پیش آئی۔تب میں ہسپتال بنانے کافیصلہ کیا۔کینسرکابہت مہنگا علاج ہے۔

انہوں نے کہاکہ جب انسان کوتکلیف ہوتی تواس کوسوچنا چاہیے کہ یہ مجھے تکلیف کیوں ہوئی ہے۔نہ انڈین فلموں کی طرح درختوں کے ساتھ لپٹ کررونادھونا شروع کردیاجائے۔تاہم میں نے اس تکلیف کودیکھ کرہسپتال بنایا۔اگرمجھے یہ تکلیف نہ ہوتی تومیں ن ہسپتال بناتا،نہ سیاست میں ہوتااور نہ ہی سوشل ورکربنتا۔واضح رہے سوشل میڈیا پر عمران خان سے متعلق مہم چل رہی ہے کہ عمران خان نے 1984 میں لندن فلیٹ لیا لیکن 1985 میں اپنی والدہ کا علاج نہیں کروایا۔۔۔ ویڈیو بھی دیکھیں

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :