ْمردان ،ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے تعاون سے ہارڈ بال کرکٹ انڈر17کوچنگ کیمپ 25جولائی تک جاری رہے گا

اتوار 23 جولائی 2017 14:40

مردان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جولائی2017ء) ڈسٹرکٹ گورنمنٹ مردان کی تعاون سے سپورٹس کمپلیکس مردان میں ہارڈ بال کرکٹ انڈر17کوچنگ کیمپ 25جولائی تک جاری رہے گا ۔ اس کوچنگ کیمپ میںضلع بھر کے کل 40 کرکٹ کھلاڑی شریک ہیں ۔

(جاری ہے)

موجودہ کیمپ کا اصل مقصد یہ ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں کوکرکٹ کی جدید ٹیکنیس سے آگاہ کیا جائے گا۔ کوچنگ کے فرائض مختلف کوچز انجام دے رہے ہیں کوچنگ کورس کا ا فتتاح منور خان ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر مردان نے کیا۔ اس موقع پر سبز علی خان آفریدی، عدنان خان کئیر ٹریکر، حامد علی پی اے ڈسٹرکٹ سپوٹس آفس مردان اور دیگر بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :