ٹرسٹ پلازہ سرگودھا کو ماڈل بنانے کیلئے ڈپٹی کمشنر کی کوششیں لائق تحسین ہیں

اتوار 23 جولائی 2017 14:31

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2017ء)ٹرسٹ پلازہ کو ماڈل بنانے کیلئے ڈپٹی کمشنرلیاقت علی چٹھہ کی کوششیں لائقِ تحسین ہیں اور اس کیلئے فنڈز بھی جاری کردیئے گئے ہیں کیونکہ سرگودھا ڈویژن کا ایک بہت بڑا پلازہ ہے جس کے اندر جدید ٹیکنالوجی کی الیکٹرانک کی اشیاء ہول سیل اور ریٹیل دستیاب ہوتی ہیں۔

(جاری ہے)

انجمن ِتاجران ٹرسٹ پلازہ کے تمام عہدیداران سے بھی یہ توقع ہے کہ وہ اب اپنے عہدے سنبھالنے کے بعد ٹرسٹ پلازہ کے تمام ممبران کو ساتھ لیکر یہاں کے بنیادی مسائل حل کرینگے۔

ان خیالات کا اظہار تاجر راہنما مرزا عبدالستار‘ شکیل بھٹی‘ رانا ضیاء الحق‘ زاہد سرور کمبوہ‘ حافظ مرزا محمد اکرم نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا ۔انہوں نے تمام عہدیداران کو حلف اٹھانے پر مبارکباد دی ۔