پاکستان الیکٹریکل مینو فیکچر ایسوسی ایشن کے عہدیداران کو بلا مقابلہ منتخب ہونے پر مبارکباد

اتوار 23 جولائی 2017 14:31

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2017ء) پاکستان الیکٹریکل مینو فیکچر ایسوسی ایشن کے تمام عہدیداران کو بلا مقابلہ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں امید ہے کہ نو منتخب عہدیداران صدر شیخ محمد آصف‘ سینئر نائب صدر عمر فاروق کمبوہ‘ جنرل سیکرٹری خواجہ محمد طارق ودیگر عہدیداران پاکستان الیکٹریکل مینو فیکچر ایسوسی ایشن کے ممبران کیلئے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ان کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرائینگے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار صدر آئرن شیٹ مرچنٹ ایسوسی ایشن مرزا اسلام بیگ، مرزا افضال بیگ، عبدالغفار دوبئی والے، محمد سہیل،رانا ضیاء الحق، حافظ محمد اکرم، سینئر نائب صدر چیمبر آف کامرس عثمان غنی کمبوہ، سابق صدر چیمبر آف کامرس مرزا فضل الرحمن،مرزا محمد ظہیر، فیصل مرزا،خرم الیاس، طلحہ اسلام سمیت دیگر نے مبارکباد دیتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ امید ہے نو منتخب عہدیداران تمام کابینہ کو ساتھ لیکر چلیں گے اور اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لاتے ہوئے مینو فیکچر کے شعبہ سے وابستہ لوگوں کیلئے صرف کرینگے۔

متعلقہ عنوان :