بلڈ لیبارٹریوں پر چھاپے مارنے کی ہدایات

اتوار 23 جولائی 2017 14:30

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2017ء)پنجاب بلڈ ٹرانسفیوژن کے ڈائریکٹر نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں قائم بلڈ لیبارٹریوں پر چھاپے مارنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے عملہ کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ صوبہ بھر میں قائم بلڈ لیبارٹریوں کا جائزہ لیں اور اس میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی ۔

(جاری ہے)

جو لیبارٹریاں قانون اور آئین کے مطابق کام نہیں کررہیں انہیں بھی فوری طور پر سیل کرکے ان کیخلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔