تین روزہ شندور پولو فیسٹول 29 جولائی سے شندورمیں شروع ہوگا

اتوار 23 جولائی 2017 14:22

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2017ء) شندور پولو فیسٹول 29جولائی سے 31جولائی کو شندورمیں منعقد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

محکمہ سیاحت سے جاری اعلامیہ کے مطابق یہ تاریخی مقابلہ 12500فٹ کی بلندی پرکھیلاجائیگا‘ فیسٹول 3 دن تک جاری رہے گا جس میں گلگت بلتستان اور چترال کی پو لو ٹیمیںحصہ لیں گی اور علاقے کی خوبصورت روایات اور تہذیب کو نمایا کیا جائے گا‘ گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت نے تمام سٹیک ہولڈر کے ساتھ مل کر اس عظیم تہوار کو سرانجام دینے کے لیے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دیدی ہے۔

متعلقہ عنوان :