ضلعی انتظامی کا نرخ نامے اویزاں نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی‘ درجنوں دکاندار گرفتار

اتوار 23 جولائی 2017 14:22

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2017ء)اسسٹنٹ کمشنر گلگت کی سربراہی میں علاقہ مجسٹریٹس کے چھاپے میںنرخ ناموں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے درجن سے زائد دکانداروں کو پابندسلاسل کردیا‘تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر /سب ڈویژنل مجسٹریٹ نوید احمد کی سربراہی میں علاقہ مجسٹریٹس کشروٹ بازار،پونیال روڈ ،جوٹیال بس سٹینڈ و دیگر علاقوں میں چھاپے مارے اور نرخ ناموں کی خلاف ورزی کرنے والے نصف درجن سے زائد دکانداروںکو دھر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

جوٹیال بس سٹینڈ کے قریب 3 سبزی فروش کو گرفتار کیا گیا اور کشروٹ بازار میں 2کرایانہ مرچنٹ اور پونیال روڈ میں 3مرغی فروشوں کو گرفتار کر لیے گئے تمام گرفتار شدہ دکانداروں پر ہزاروں روپے کے جرمانے عائد کئے گئے علاوہ ازیں ناقص صفائی ستھرائی کی صورتحال پر 3قصائیوں پر بھی بھاری جرمانے عائد کئے گئے اسسٹنٹ کمشنر نے شہر میں صفائی ستھرائی کی صورتحال کا بھی جائیزہ لیا اور دکانوں کے باہر کوڑا جمع کرکے رکھنے والے 4دکانداروں پر بھی جرمانے کئے ۔