گلگت بلتستان حکو مت کی صحت عامہ کی بہتر پا لیسیوں کی وجہ سے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں تمام تر طبی سہو لیات موجود ہیں ، سرتاج حسین

اتوار 23 جولائی 2017 14:22

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2017ء) ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال گلگت میں گزشتہ ماہ جو ن کے دوران ضلع بھر سمیت دوسرے ضلعوں سے کل 13882مر یضوں کی طبی معائنہ کیا گیا جن میں 467 بڑے آ پر یشن 4191چھو ٹے آ پر یشن 1160ایکسر ے ،1128الٹرا ساونڈ جبکہ 45کیسز کودوسرے ہسپتالوں کوریفر کر دیا گیا ہے ۔ ڈپٹی میڈیکل سپر نڈ نٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال گلگت سید سرتاج حسین کے ا علا میہ کے مطابق گزشتہ ماہ جو ن کے دوران آ نکھو ں کے علا ج کیلئے 46مریض ،ای این ٹی آ پر یشن کی3، ایپنڈ کس 90اور پیڈ انجری کے 32جبکہ دانتوں کے 871مر یضوں کا علا ج کیا گیا‘ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال گلگت کی ما ہوار رپورٹ میں بتا یا گیا ہے کہ جون کے مہینے میں ٹوٹل 608بچوں کی پیدا ئش ہو ئی ہے ۔

جبکہ اموات 33ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

اسی طرح لیب ٹیسٹ 7872 سی ٹی سکین ،ای سی جی‘ 400کے 126کیسز مو صول ہو ئے ہیں اورایکوزکیسز 120اور آر ٹی اے کے 103کے کیسز موصول ہو ئے ۔ اس طر ح گزشتہ ماہ جون میں کل 13882مریضوں کا ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال گلگت میں علا ج کیا گیا ہے ۔ڈی ایم ایس ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال گلگت سید سرتاج حسین نے کہا کہ ضلع گلگت صو بے کا درالحکومت ہو نے کے باعث ڈی ایچ کیو ہسپتال میں آ ئیے دن مریضوں کا بروقت علا ج کیا جا تاہے ۔ انہو ں نے کہا کہ صو با ئی حکو مت کی صحت عامہ کی بہتر پا لیسیوں کی وجہ سے اب ڈی ایچ کیو ہسپتال گلگت میں تمام تر طبی سہو لیات موجود ہیں ۔