جے یو آئی (ف) وفد کا ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفورحیدری کی سربراہی میں مولانا سمیع الحق سے ملاقات

اتوار 23 جولائی 2017 14:21

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2017ء) جمعیت علماء اسلام (ف) کے ایک اعلی سطحی وفد نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری کی قیادت میں جمعیت علماء اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا‘وفد میں جمعیت علماء اسلام (ف) کے چاروں صوبوں کے جنرل سیکرٹری سندھ سے مولانا راشد سومرو ، کراچی سے جناب محمد اسلم غوری ، کوئٹہ سے سکندر خان ایڈوکیٹ مولاناصلاح الدین، خیبرپختونخوا سے مولانا شجاع الملک مفتی عبدالشکور، شمس الرحمان شمسی، راولپنڈی سے اقبال اعوان ‘مولانا سخی بہادر اور دیگر شامل تھے ۔

(جاری ہے)

وفد نے ملاقات میںمولانا سمیع الحق سے مستقبل میں انتخابی صورتحال میں دینی جماعتوں کے کردار اور اتحاد کو زیر بحث لایا گیا۔ جمعیت علماء اسلام (س)کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا کہ ملک کے دینی تشخص اور اسلامی شناخت کے تحفظ کیلئے دینی جماعتوں کے متحد ہونے کے سوا کوئی چارہ نہیں مگر ہمیں دیکھنا یہ ہو گا کہ ہمارے مقاصد اور دینی اہداف کیلئے ملک کی کونسی سیاسی جماعتیں ہماری منزل ملک میں نفاذ شریعت کیلئے رفیق سفر ہو سکتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :