وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان پارٹی یا وزارت سے مستعفی نہیں ہوں گے

چوہدری نثارپریس کانفرنس میں پارٹی کیلئے مردبحران کے نعرے کوسچ ثابت کر دکھائیں گے،چوہدری نثارکے دوٹوک مئوقف سے سیاسی مخالفین کے منہ ہی بند نہیں ہونگے،بلکہ جمہوریت اور جمہوری نظام کے حق میں پارٹی پالیسیوں کونئی تقویت بھی ملے گی۔پارٹی ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 23 جولائی 2017 14:12

وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان پارٹی یا وزارت سے مستعفی نہیں ہوں ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 جولائی 2017ء ) : وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان آج پریس کانفرنس میں پارٹی کیلئے مردبحران کے نعرے کوسچ ثابت کر دکھائیں گے،پارٹی یاعہدے سے مستعفی ہونے کی بجائے سیاسی مخالفین کومنہ توڑ جواب دینگے۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئی جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد بعض وجوہات کی بناء پراپنے اصولی مئوقف پرڈٹے رہے۔

جس کے باعث انہوں نے وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت مشاورتی اجلاسوں میں بھی شرکت نہیں کی۔اسی تناظر میں ن لیگ کے سیاسی مخالفین اور میڈیاکے کچھ لوگوں نے منفی پروپیگنڈا شروع کردیاکہ چوہدری نثار علی خان جلد مسلم لیگ سے دیرینہ وفاداری کورد کرتے ہوئے کسی دوسری جماعت میں شامل ہوجائیں گے۔

(جاری ہے)

پچھلے کافی دنوں سے جاری ان افواہوں میں دن بدن شدت آتی گئی۔

بعض لوگوں نے کہاکہ چوہدری نثارن لیگ کوخیربادکہہ کر نئی سیاسی پارٹی بنانے والے ہیں۔سیاسی مخالفین کے منفی پروپیگنڈا کے باعث پارٹی کارکنوں میں بھی شدید بے چینی دیکھنے میں آئی۔تاہم سیاسی مخالفین کے اس تما م منفی پروپیگنڈے کاجواب دینے کیلئے چوہدری نثار نے آج اتوار کوپریس کانفرنس کرنے کااعلان کیاہواہے۔ذرائع نے بتایاکہ چوہدری نثار آج پریس کانفرنس میں پارٹی قیادت یاپارٹی پالیسیوں کیخلاف نہ تو اپنے عہدے اورپارٹی سے استعفیٰ دیں گے اور نہ ہی پارٹی کوخیرباد کہیں گے۔

بلکہ چوہدری نثار علی خان سیاسی مخالفین کو دوٹوک الفاظ میں نہ صرف اپنا مئوقف پیش کریں گے۔بلکہ پارٹی قیادت اور جمہوریت کے حق میں بھی اپنے مئوقف کوواضح کرینگے۔چوہدری نثارکے اس عمل سے جمہوریت اور جمہوری نظام کے حق میں پارٹی پالیسیوں کونئی تقویت بھی ملے گی۔