چہلہ بانڈی کے دیرینہ عوامی مسائل کے حل کیلئے احتجاجی تحریک کیلئے مشاورت مکمل

عوامی آگاہی مہم کیئے ڈور ٹو ڈور پمفلٹ کی تقسیم کرنے کیساتھ ساتھ چہلہ بانڈی میں احتجاجی بنرز آویزاں کردیئے گئے

اتوار 23 جولائی 2017 14:00

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2017ء)چہلہ بانڈی نوجوان ایکشن کمیٹی کا اجلاس، چہلہ بانڈی کے دیرینہ عوامی مسائل کے حل کیلئے احتجاجی تحریک کیلئے مشاورت مکمل، عوامی آگاہی مہم کیئے ڈور ٹو ڈور پمفلٹ کی تقسیم کرنے کیساتھ ساتھ چہلہ بانڈی میں احتجاجی بنرز آویزاں کردیئے گئے ۔ چہلہ بانڈی قبرستان، سڑک کی پختگی و کشادگی گلیوں کی تعمری بند نالیاں اور سیوریج لائنیں ٹھیک کرنا پانی کی قلت دور کرنا لوڈ شیڈنگ ختم کرنا انٹر کالج کا قیام ، بی ایچ یو کا قیام عمل میں لانا بے روزگاری کے خاتمہ کیلئے میرٹ کے مطاقب چہلہ بانڈی کے نوجوانوں کو حصہ دینا سمیت دیگر مسائل کے حل نہ ہونے پر 3 اگست کو مکمل پہیہ جام شٹر ڈائون ہڑتال کرنے کا عزم۔

بڑے احتجاجی مشاورتی اجالس زیر صدارت سردار یارس اعوان منعقدہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پی پی کے خالد اعوان ، راجہ سعد اقبال، راجہ بشارت نیپ کے خورشید اعوان عرف (فوجی لالا) پی ٹی آ،ْی کے سیٹھ سلیم اعوان ، الطاف کیانی، جماعت اسلامی کے اسد راجہ ، این ایس ایف راشد شیخ ، عادل اعوان، احمد بٹ، ن لگی یوتھ ونگ کے ملک عاصم قدیر اعوان، سلطان محمود، ممتاز خان، تاجران کے صدر رفیق اعوان، منظور احمد، وکلاء امجد صدیقی، نعیم صیقی، ایکشن کمیٹی کے ممبران ملک عادل اعوان، عدنان کیانی، راجہ بشارت، امتیاز عباسی، عادل درانی، بابر اعوان۔

عاصم عباسی شکیل میر اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں مقررین نے کہا کہ حکومت چہلہ بانڈی کو مظفرآباد کا حصہ سمجھے اور مسائل حل کرے۔ چارٹر آف ڈیمانڈ کے حل تک ہر قسم کے احتجاج تک جانے کو تیار ہیں۔ حکومت ضلعی انتظامیہ ہمارے صبر کو کمزوری نہ سمجھے اپنا حق لینا جانتے ہیں۔