مظفرآباد‘دھنی مائی صاحبہ‘ نوسر باز گروہ کے ظلم کیخلاف اور انصاف کے حصول کیلئے مظلوم خاندان سنٹرل پریس کلب پہنچ گیا

ال 2 مرلے میری ملکیتی زمین پر نوید عباسی پٹواری کے ساتھ مل کر بعہ نامہ کر کے زمین پر قبضہ کرنا چاہتا ہے‘مظلوم خاندان کی فریاد

اتوار 23 جولائی 2017 14:00

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2017ء)دھنی مائی صاحبہ بااثر افراد کی جانب سے ملکیتی زمین پر قبضہ کر نے والے نوسر باز گروہ کے ظلم کیخلاف اور انصاف کے حصول کیلئے مظلوم خاندان سنٹرل پریس کلب پہنچ گیا۔ اینٹی کرپشن کی جانب سے درخواست پر نوسر باز گروپ کے خلاف کاروائی کا مطالبہ۔ دھنی مائی صاحبہ میں 4کنال 2 مرلے میری ملکیتی زمین پر نوید عباسی ملازم اکائونٹ سیکرٹری جنگلات پٹواری کے ساتھ مل کر بعہ نامہ کر کے زمین پر قبضہ کرنا چاہتا ہے۔

ہم نے زمین 1942 میں زید اللہ ساکنہ دھنی مائی صاحبہ سے 4 کنال 2 مرلہ بذریعہ بعہ نامہ خرید اورا ُس کے بعد زید اللہ کے بیٹے گل زمان کو بھی کاشت اور دیکھ بھال کیلئے دی جس کا سالانہ فصلانہ بھی ذمہ داری کیساتھ ہر سال دیتا رہا ہے۔

(جاری ہے)

گل زمان کی وفات کے بعد اُس کے تین بیٹے محمد رفیق، محمد منیر، محمد نذیر کے نام قبضہ و کاشت غیر موروثی /بابت 203-16 چلا آرہا ہے۔

جب سائل مدعیان نے رقبہ میں چار دیواری کیلئے تعمیر شروع کی 120 فٹ لمبائی اونچائی 7 فٹ دیوار تعمیرکی جو نوید عباسی نے اپنے بھائیوں ، عزیزوں کے ذریعہ رات کو دیوار توڑ ڈالی ۔ تقریبا2 لاکھ کا نقصان کردیا ۔ موقع پر میٹریل بھی غائب کردیا ۔ اس کے بعد 2 اگست 2016 کو عدالت سب جج سے سائلان کے خلاف جھوٹا اور بے بنیاد دعویٰ دائر کر دیا کہ میرے والد میر زمان عباسی نے یہ زمین عبداللہ جان سے بذریعہ بعہ نامہ مورخہ 25-2-1981 کو حاصل کیا ہے۔

جبکہ سائلان ان کے والد صاحب مرحوم جو کہ 6-6-1974 کو وفات پا چکے تھے جن کی وفات کے بعد ان کی دوسری بیوی مسماط ریحانہ یاسمین جو کہ ایبٹ آباد میں رہائش پذیر ہے جس نے عدالت سینئر سول جج ایبٹ آباد سے گارڈین سر ٹیفکیٹ 4-4-1978 کو جاری کردی اتھا جو بھی شامل مثل ہے اس کے بعد مورخہ 9-1-1975 کو سائل عبداللہ جان مرحوم کی جانب سے ردرخواست قائم مقامان 9-1-1975 کو عدالت العالیہ میں پیش کی گئی اور مورخہ 20-6-1974کو قائم مقامان بوجہ فوتگی عبداللہ جان مقرر ہوئے 1 مسماة ریحانہ یاسمین بیوہ 2 غلام محمد3 غلام رسول بالغان پسران 4 غلام احمد فال 5 غلام مصطفیٰ نابالغ پسران بر رفاقت غلام محمد برادر حقیقی غلام فاطمہ دختر بالغ 7 مسماة ناظمین منزہ، نابالغ بارفاقت غلام محمد درج ہے۔

دعویٰ دائر شدہ عدالت العالیہ بعنوان مسماة ریحانہ یاسمین بنام محمد لطیف وغیرہ میں موجود ہے اور درخواست برائے تقرری قائم مقامان بھی اس مقدمہ بعد عدالت العالیہ مظفرآباد آزادکشمیر بجنانب ریحانہ یاسمین وغیرہ بنام چوہدری محمد لطیف وغیرہ درخواست مورخہ 6-6-74 کو عبداللہ خان فوت ہونا بیان ہوئے وفات پا چکے ہیں۔ درج رہے کہ مقدمہ نوید عباسی بنام غلام مرسول وغیرہ عدالت سینئر سول جج مظفرآباد کی عدالت سے سائلان کے خلاف جاری خسرہ حکم امتناعی بھی سینئر سول جج مظفرآباد نے بعہ نامہ کو مشکوک قرار دیتے ہوئے 7-1-2017 کو خارج کردیا۔

اُس کے بعد نوید عباسی نے حلقہ پٹواری موضع دھنی راجہ شیراز کے ساتھ مل کر ریکارڈ میں توڑ پھوڑ کرتے ہوئے غلط رپورٹ درج کرواتے ہوئے جناب ڈپٹی کلکٹر ڈپٹی کمشنر دھوکے میں رکھتے ہوئے انتقال نمبر 231 مورخہ 13-2-2017 کواپنے نام باوجود دعویٰ دائری کے انتقال تصدیق کروا لیا ۔ حکم بھی سائلان نے منسوخ کروایا اس کے بعد اسی جعل سازی اور پٹواری حلقہ کی بار بار غلط رپورٹ ہا کی نسبت اور جعلی بعہ نامہ کی نسبت محکمہ اینٹی کرپشن میں نوید عباسی اور پٹواری حلقہ کے خلاف کارروائی کیلئے درخواست دی جس میں سائلان کی جانب متعدد گواہان بھی پیش کیئے گئے کہ جس کی تاریخ وفات 6-6-1974 میں وفات پا چکے ہیں۔

کی نسبت عدالت سینئر سول جج ایبٹ آباد کی جانب سے گارڈین سر ٹیفکیٹ 4-4-1978 واقع عیاں ہیں۔ سائلان چیف سیکرٹری آزادکشمیر کے دفتر میں اینٹی کرپشن کے خلاف دو بار پیش ہوئے ۔ اینٹی کرپشن نے کوئی کارروائی نہیں کی نوید عباسی اکائونٹ محکمہ جنگلات جو کہ سیکرٹری جنگلات کے ہمراہ تعینات ہے سائلان کو بااثر ہونے کی دھمکی دی ۔ سائلان کی درخواست جو کہ بغرض کارروائی اینٹی کرپشن کے پاس ہے 23-2-1917 کی موجود ہے۔

ڈائریکٹر جنرل صاحب بھ نوسر باز گروپ کی پشت پناہی کرتے ہوئے حقائق چھپا رہے ہیں۔ چیف سیکرٹری سے استدعا ہے کہ اینٹی کرپشن میں جو لوگ نوسر بار گروپ کی پشت پناہی کررہے ہیں ان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے نوسر باز گروپ نوید عباسی، راجہ شیراز پٹواری حلقہ کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے تا کہ ہمیں انصاف مل سکے۔