بیس بگلہ بھٹی شریف کی معروف شخصیت راجہ محمد صادق خان وفات پا گئے

مرحوم کو دورز قبل فالج کا حملہ ہواجس کے باعث پمز اسلام آباد میں زیر علاج تھے مرحوم کے نماز جنازہ میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی‘آبائی قبرستان میں سپرد خاک

اتوار 23 جولائی 2017 14:00

بیس بگلہ/باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2017ء) آزاد کشمیر ضلع باغ کے نواحی علاقہ بیس بگلہ بھٹی شریف کی معروف شخصیت راجہ محمد صادق خان وفات پا گئے‘نماز جنازہ میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی- تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ضلع باغ کے نوجوان رہنما ممتاز قانون دان راجہ عتیق ایڈووکیٹ‘ راجہ امین صادق صدر سٹوڈنٹ ویلفیئر آرگنائزیشن ‘سابق ناظم طلبہ تنظیم حلقہ وسطی باغ کہ والد راجہ محمد صادق خان ہفتے کی رات اسلام آباد پمز میں انتقال کرگئے مرحوم کو دورز قبل فالج کا حملہ ہوا تو گھرسے باغ پہنچایا جہاں بہتر سہولت نہ ہونے سے اسلام آباد منتقل کیا مگر جانبر نہ ہوسکے مرحوم کچھ عرصہ پہلے پاکستان ملٹری اکاونٹس سے ریٹائرڈ ہوئے تھے پسماندگان میں اہلیہ پانچ بیٹے چار بیٹاں ہیں مرحوم سادگی شرافت کا عملی نمونہ تھی-مرحوم کا جسد خاکی اسلام آباد سے آبائی گائوں بھٹی شریف منتقل کیا گیا جہاں اتوار کو نماز ظہرکے بعد نمازہ جنازہ کے بعد آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیاگیا-

متعلقہ عنوان :