ْجنوبی وزیرستان کے عارضی طور پر بے گھر افراد کی واپسی کا پانچواں مرحلہ (کل )سے شروع ہو گا

اتوار 23 جولائی 2017 14:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2017ء)جنوبی وزیرستان کے عارضی طور پر بے گھر افراد کی واپسی کا پانچواں مرحلہ کل (منگل )سے شروع ہو گا جو اگلے ماہ کی پانچ تاریخ تک جاری رہے گا ۔

(جاری ہے)

قدرتی آفات سے نمٹنے کے فاٹا کے ادارے کے ترجمان نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ آخری مرحلے میں جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 3500خاندان اپنے گھروں کو جائیں گے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اس مرحلے میں واپس نہ جانے والوں کو ٹی ڈی پیز نہیں سمجھا جائے گا اور انہیں کسی قسم کی امداد نہیں دی جائے گی۔ترجمان نے کہا کہ باقی رہ جانے والے ٹی ڈی پیز اپنے اندراج کے لئے ٹانک میں پولیٹیکل انتظامیہ سے رابطہ کریں-