پشاور ،ْ پولیس کا سرچ اینڈ اسٹرائک آپریشن ،ْ 385جرائم پیشہ افراد گرفتار

غیر قانونی رہائش کے الزام میں 63 گرفتار افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے

اتوار 23 جولائی 2017 13:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2017ء) پولیس نے مختلف تھانوں کی حدود میں سرچ اینڈ اسٹرائک آپریشن کے دوران 385 جرائم پیشہ افراد گرفتارکرکے اسلحہ ومنشیات بر آمد کرلی۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق پشاورمیں کیپٹل پولیس نے تھانوں کی حدود میں سرچ اینڈ اسٹرائک آپریشن کرتے ہوئے سنگین مقدمات میں مطلوب 15 اشتہاریوں سمیت 385 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار اور ان کے قبضے سے اسلحہ ومنشیات برآمد کرلی۔پولیس کے مطابق آپریشن میں ملزمان کے قبضے سے 56 پستول ، 10 کلاشنکوف، 3 عدد 9 ایم ایم پستول، ایک رپیٹر ، سیکڑوں کارتوس، شراب کی 53 بوتلیں اور78 کلو گرام چرس برآمد کر لی جبکہ غیر قانونی رہائش کے الزام میں 63 گرفتار افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔

متعلقہ عنوان :