خیبر ایجنسی ،ْاکاخیل میں بارودی مواد کے دھماکے میں فرنٹیر کانسٹبلری کا سپاہی شہید

سیکیورٹی فورسزنے دھماکے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا

اتوار 23 جولائی 2017 13:50

خیبر ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2017ء)تحصیل باڑہ کے علاقہ اکاخیل میں بارودی مواد کے دھماکے میں فرنٹیر کانسٹبلری کا سپاہی شہید ہوگیا۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق خیبرایجنسی میں تحصیل باڑہ کے علاقہ اکاخیل میں فرنٹیر کانسٹبلری چیک پوسٹ کے قریب بارودی مواد کا دھماکہ ہواجس کے نتیجے میں فرنٹیرکانسٹبلری کا ایک سپاہی شہید اور 2 اہلکارزخمی ہوگئے۔سیکیورٹی فورسزنے دھماکے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ۔