Live Updates

کسی بھی سیاسی جماعت میں فاورڈ بلاک کی حمایت نہیں کرتا ،ْ چوہدری نثار کوئی فاروڈبلاک نہیں بنائینگے ،ْ جاوید ہاشمی

وزیرداخلہ کو پارٹی نہیں ،ْوزارت چھوڑنی چاہیے ،ْ عمران خان کو ہمیشہ کہا کسی کے کہنے پر چڑھائیاں نہ کریں ،ْ میں نظریاتی سیاست پر یقین رکھتا ہوں ،ْ پاناما معاملہ ففٹی ففٹی ،ْ مگر عمران خان تو سو فیصد سیاست سے فارغ ہو جائینگے ،ْمیڈیا سے گفتگو

اتوار 23 جولائی 2017 13:50

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2017ء) سینئر سیاست دان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ کسی بھی سیاسی جماعت میں فاورڈ بلاک کی حمایت نہیں کرتا ،ْ چوہدری نثار علی خان کوئی فاروڈبلاک نہیں بنائینگے ،ْ وزیرداخلہ کو پارٹی نہیں ،ْوزارت چھوڑنی چاہیے ،ْ عمران خان کو ہمیشہ کہا کسی کے کہنے پر چڑھائیاں نہ کریں ،ْ میں نظریاتی سیاست پر یقین رکھتا ہوں ،ْ پاناما معاملہ ففٹی ففٹی ،ْ مگر عمران خان تو سو فیصد سیاست سے فارغ ہو جائینگے ۔

اتوار کو اپنی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں جاوید ہاشمی نے کہا کہ چوہدری نثار علی خان سمجھدار اور عملی سیاست کے طالبعلم ہیں جن کی سوچ کو اچھی طرح جانتا ہوں ،ْوفاقی وزیرداخلہ اداروں سے ٹکرائو نہیں چاہتے ۔انہوں نے کہا کہ میں کسی بھی سیاسی جماعت میں فارورڈ بلاک کی حمایت نہیں کرتا کیوں کہ فارورڈ بلال بنانا سیاسی سازش ہوتی ہے تاہم چوہدری نثار پارٹی نہیں چھوڑیں گے اور وہ کوئی فارورڈ بلاک نہیں بنائیں گے ،ْحکومت اسی طریقے سے چلتی ہے جیسے چوہدری نثار چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

سینئر سیاستدان نے کہا کہ مجھے اندر کی بات کا علم نہیں تاہم چوہدری نثار اندر کے آدمی رہے ہیں اور وہ پارٹی کا سرمایہ ہیں ۔جاوید ہاشمی نے کہا کہ عمران خان کو ہمیشہ کہا کہ کسی کے کہنے پر چڑھائیاں نہ کریں ،ْ نواز شریف کو بھی سمجھایا تھا کہ پیسہ ملک سے باہر نہ لے کر جائیں۔انہوں نے کہا کہ میری سیاست کی لائن تھوڑی سخت ہے ،ْ مجھے کہا جاتا تھا کہ اختلاف رائے عوام کے سامنے نہ کروں ،ْ میں کبھی بھی اندر کا آدمی نہیں رہا اور میں کسی کو بھی پسند نہیں تھا۔

جاوید ہاشمی نے کہاکہ جب بھی حکومت آتی ہے تو سارا مواد جمع ہوتا ہے اور 15 دن بعد پتہ چلتا ہے کہ حکومت کی جڑیں ختم ہو چکی ہیں ،ْوہ کہتے ہیں مائنس ون ہوگا مگر مجھے 4 نظر آ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نظریاتی سیاست پر یقین رکھتا ہوں اور ایم این اے کی نشست بھی اسی لیے چھوڑی تھی۔ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ پاناما معاملہ ففٹی ففٹی لیکن عمران تو100 فیصد سیاست سے فارغ ہو جائیں گے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات