وزیراعلیٰ شہباز شریف کے وزیراعظم بننے کے حق شہر بھر میں بینرز آویزاں کردیے گئے

بینرزپر "جانے دو میاں صاحب جانے دو،آنے دو آنے دو شہباز شریف کو آنے دو" کے نعرے درج ہیں۔ میڈیا رپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 23 جولائی 2017 13:35

وزیراعلیٰ شہباز شریف کے وزیراعظم بننے کے حق شہر بھر میں بینرز آویزاں ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23جولائی 2017ء ) : صوبائی دارلحکومت میں پنجاب اسمبلی کے سامنے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے حق میں بینرز لگ گئے،بینرزپر "جانے دو میاں صاحب جانے دو،آنے دو آنے دو شہباز شریف کو آنے دو" کے نعرے درج ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے حامی پارٹی ورکرز نے ان کے وزیراعظم بننے کے حق میں شہر میں جگہ جگہ بینرزآویزاں کردیئے ہیں۔

بینرز پرن لیگ کے کارکنوں اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے حامیوں نے کھل کر ان سے محبت کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے این جی او پاکستان نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے حق میں بینرز لگوائے ہیں۔ بینرز پر واضح الفاظ میں دو افراد کے نام اور موبائل نمبرز بھی درج ہیں۔ بینرز شہر کی مختلف شاہراؤں اور عوامی مقامات پر لگوائے گئے ہیں۔
وزیراعلیٰ شہباز شریف کے وزیراعظم بننے کے حق شہر بھر میں بینرز آویزاں ..

متعلقہ عنوان :