وزیراعلیٰ پنجاب نے آنکھوں کے آپریشن کے بعد سیاسی سرگرمیاں شروع کردیں

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 23 جولائی 2017 13:14

وزیراعلیٰ پنجاب نے آنکھوں کے آپریشن کے بعد سیاسی سرگرمیاں شروع کردیں
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23جولائی 2017ء ) : وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے آنکھوں کے آپریشن کے بعد سیاسی سرگرمیاں شروع کردی ہیں،وزیراعلیٰ شہبازشریف کاریٹینا آئی کلینک گلبرگ میں کالا موتیا کاآپریشن ہواتھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ شہبازشریف کی آنکھوں میں کالا موتیا اترآیاتھا۔

(جاری ہے)

جس کا شہبازشریف نے ریٹینا آئی کلینک گلبرگ میں آ پریشن کروایا۔ تاہم ڈاکٹرز نے شہبازشریف کو72گھنٹے آرام کامشورہ دیاتھا۔ شہبازشریف نے آنکھوں نے آنکھوں کے آپریشن کے بعد حکومتی امور نمٹانااورسیاسی سرگرمیاں شروع کردی ہیں۔واضح رہے وزیرداخلہ چوہدری نثار کابھی ریٹینا آئی کلینک گلبرگ میںآ نکھوں کاآپریشن ہواتھا۔

متعلقہ عنوان :