میں نے گلوکاری میں کوئی شاگرد نہیں رکھا‘ گلوکار عارف لوہار

اتوار 23 جولائی 2017 13:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جولائی2017ء)لوک گلوکار عارف لوہار نے کہا ہے کہ جو قومیں اپنی ثقافت کو فراموش کر دیتی ہیں وہ آنے والے وقتوں میں تاریخ کا حصہ نہیں ہوتیں ، میرے والد نے گلوکاری کے ذریعے پنجاب کی ثقافت کا جو دیا جلایا تھا اس کو میں نے روشن رکھا ہوا ہے اور میں چاہتا ہوں کہ اس دیے سے اور بھی دیے جلائے جائیں تاکہ دنیا بھر میں پاکستان کی ثقافت روشن ہو ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ لیجنڈ اداکاروں کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا ، جو کام میرے والد محترم عالم لوہار نے کیا تھا میں ان جیسا کام نہیں کر سکتا لیکن مجھے فخر ہے کہ میری شناخت میرے والد عالم لوہار ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میںکہا کہ میں نے گلوکاری میں کوئی شاگرد نہیں رکھا۔