Live Updates

فلم سٹار میر ا نے آئندہ عام انتخابات میں لاہور سے عمران خان کیخلاف الیکشن لڑ نے کا اعلان کر دیا

اتوار 23 جولائی 2017 13:10

فلم سٹار میر ا نے آئندہ عام انتخابات میں لاہور سے عمران خان کیخلاف ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جولائی2017ء) فلم سٹار میر ا نے آئندہ عام انتخابات میں لاہور سے چیئر مین تحر یک انصاف عمران خان کیخلاف الیکشن لڑ نے کا اعلان کر دیا ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں میرا نے کہا کہ میں عمران خان سے زیادہ عوام میں مقبول ہوں اس لیے مجھے اس بات کا سو فیصد یقین ہے کہ میں انتخابی سیاست میں آئوں گی تو میری کامیابی یقینی ہو گی اور عمران خان کے مقابلے میں بھی عوام مجھے ہی کامیاب کر یں گے ۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی مہم کیلئے میں نے پلاننگ شروع کردی ہے اور اپنے مخالفین سر پرائز دوں گی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات