پی ٹی وی کی پنجابی ڈرامہ ’’ راہوں‘‘کی لاہورکے مختلف مقامات پر شوٹنگ

اتوار 23 جولائی 2017 12:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2017ء) پاکستان ٹیلی وژن کی پنجابی ڈرامہ ’’ راہوں‘‘کی لاہورکے مختلف مقامات پر ان ڈور اورآئوٹ ڈور شوٹنگ کی گئی۔ اداکار شاہجہاں، شبانہ بھٹی ،صائمہ بھٹی، حسن سبحانی،عظمیٰ سحر سمیت ،بنش دیگر نے اپنے سین عکسبند کرائے ۔

(جاری ہے)

ڈرامے کے پروڈیوسر آغا قیصر عباس نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ تمام فنکاروںنے اپنے کرداروں کو حقیقت کے قریب تر ہو کر نبھایا ہے ۔ اداکار حسن سبحانی نے کہا کہ ڈرامے میں معاشرے کے مسائل کے ساتھ محبت کو موضوع بنایا گیا ہے اور میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ ڈرامے کی کہانی اور فنکاروں کا کام دیکھنے والوں کو ضرور پسند آئے گا ۔