فنکاروں کی نسرین اختر کو مشیر برائے ثقافت و امور نوجوانان مقرر ہونے پر مبارکباد

اتوار 23 جولائی 2017 12:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2017ء) شوبز حلقوںنے نسرین اختر کو مشیر برائے ثقافت و امور نوجوانان مقرر ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

اداکارہ زارا اکبر ، شیبا بٹ،ماہ نور،ہما علی،آفرین پری،پائل چوہدری،مہک نور،امان اللہ خان، یامین ملک، حسن سبحانی،ذوالقرنین حیدر، انور علی،الطاف باجوہ،طاہر انجم سمیت دیگرنے اپنے بیانات میں اس فیصلے پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نسرین اختر پہلے بھی مختلف مثبت سر گرمیوں میں بھرپو رحصہ لیتی ہیں اور عہدہ ملنے سے وہ ثقافت اور نوجوانوں کے امور کو بہتر انداز میں اجاگر کریں گی۔