ماضی کی مقبول اداکارہ انجمن (آج )اپنی 62 ویں سالگرہ منائیں گی

اتوار 23 جولائی 2017 12:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2017ء) پاکستان فلم انڈسٹری کی ماضی کی مقبول اداکارہ انجمن آج ( پیر ) اپنی 62 ویں سالگرہ منائیں گی ۔ انجمن 24جولائی 1955ء کو ملتان میں پیدا ہوئیں اور بعد ازاں لاہور آ گئیں ۔ انہوں نی1970ء میں فلم ’’خوبصورت ‘‘سے اپنی فلمی کیرئیر کا آغاز کیا۔

(جاری ہے)

انجمن نے 1995ء میں فلم ’’چوہدرانی ‘‘میں مرکزی کردار ادا کیا جس میں ان کی اداکاری کو بیحد مقبولیت حاصل ہوئی۔ انہوں نے اپنے فلمی کیرئیر میں بے شمار فلموں میں کام کیا جس میں سلطان راہی مرحوم کے ساتھ 129فلموں میں مرکزی کردار ادا کرنا ان کا منفرد ریکارڈ ہے جسے شاید انڈسٹری میں توڑا جا سکے۔ اس کے علاوہ انجمن نے علی اعجاز کے ساتھ بھی مزاحیہ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ۔