بالی ووڈ کی طرح لالی ووڈ کو بھی سمارٹ ہیروئنز کی کھیپ میسر آ گئی ہے ‘ عاصمہ بٹ

پنجابی فلموں کیلئے دور دور تک کوئی ہیروئن نظر نہیں آرہی ،اردو کیساتھ پنجابی فلمیں بھی بنانا ہوں گی‘ ہدایتکارہ

اتوار 23 جولائی 2017 12:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2017ء) نامور ہدایتکارہ عاصمہ بٹ نے کہا ہے کہ بالی ووڈ کی طرح لالی ووڈ کو بھی سمارٹ ہیروئنز کی کھیپ میسر آ گئی ہے لیکن پنجابی فلموں کیلئے دور دور تک کوئی ہیروئن نظر نہیں آرہی ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ پاکستانی فلم انڈسٹری کو مائرہ خان ،سجل علی، ماورا حسین،مہوش حیات ، سوہا علی ابڑو،ثناء جاوید،سحر ش خان ، صباء قمر کی صورت میں سمارٹ ہیروئنز مل گئی ہیں جنہیں سینئرز کے تجربے سے استفادہ کرکے اپنے کام میں پختگی لانی چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ دوسری طرف پنجابی فلموں کے لئے ہیروئن نظر نہیں آرہی اور اس کیلئے ہمیں اردو کے ساتھ پنجابی فلموں کی طرف بھی توجہ دینا ہو گی ۔ موجودہ دور میں سارا بوجھ اکیلی صائمہ نور کے اوپر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری فلم پنجابی فلموں کے لئے آسیہ ، انجمن، ممتاز، نیلی اور صائمہ نور کا متبادل پیدا نہیں کر سکی لیکن موجودہ حالات میں ہمیں اس طرف خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :