ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات کا مجموعی حجم 23فیصد اضافے سی1 ارب 21 کروڑ 77 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا

باسمتی چاول کی برآمد میںبھی 33 فیصد اضافہ ،جون میں51 ہزار 444 میٹرک ٹن باسمتی چاول بیرون ممالک بھجوایا گیا

اتوار 23 جولائی 2017 12:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2017ء) گزشتہ ماہ کے دوران ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات کا مجموعی حجم 23فیصد اضافے سی1 ارب 21 کروڑ 77 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا ،گزشتہ سال اسی ماہ میںٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات 98 کروڑ ڈالر کی تھیں،باسمتی چاول کی برآمد میںبھی 33 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق ٹیکسٹائل مصنوعات میں ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات میں19 فیصد، بیڈ وئیرز 33 فیصد، سوتی دھاگہ 24 فیصد ،سوتی کپڑے کی برآمد ات میں 18 فیصد اضافہ دیکھا گیا ۔

اعدادوشمار کے مطابق باسمتی چاول کی برآمد میںبھی 33 فیصد اضافہ دیکھا گیااورگزشتہ ماہ 51 ہزار 444 میٹرک ٹن باسمتی چاول بیرون ممالک بھجوایا گیا جبکہ گزشتہ سال جون میں 40 ہزار 312 میٹرک ٹن چاول برآمد کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :