دو روزہ تیسری فارما سمٹ (آج )سے لاہور میں شروع ہو گی

اتوار 23 جولائی 2017 12:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2017ء) پاکستان فارما سیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام دو روزہ تیسری فارما سمٹ آج ( پیر) سے لاہور کے مقامی ہوٹل میں شروع ہو گی ۔

(جاری ہے)

سمٹ میں 300ملکی اور غیر ملکی ماہرین شرکت کریں گے جن میں کاروباری رہنماء،منیجرز ، ایگزیکٹوز، محققین، ریگولیٹرز و دیگر شامل ہیں۔ماہرین دواساز صنعت کیلئے ریگولیڑرز، کنڑول اور پرائسنگ کے بارے میںتبادلہ خیال کریں گے اور ان کا حل تلاش کرنے کی کوشش کریں گے۔ اس تقریب سے کئی اہم محققین اور ماہرین خطاب کریں گے۔

متعلقہ عنوان :