نواز شریف 20 کروڑ عوام کے دل میں بستے ہیں، شہباز شریف

عوام کے مقبول ترین لیڈر پر الزامات لگانے والوں کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا، قوم ایسے سیاسی عناصر کو کبھی معاف نہیں کرے گی،وزیر اعلی پنجاب کا بیان

اتوار 23 جولائی 2017 11:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جولائی2017ء) وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف 20 کروڑ عوام کے دلوں میں بستے ہیں،عوام کے مقبول ترین لیڈر پر الزامات لگانے والوں کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا، قوم ایسے سیاسی عناصر کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ بیساکھیوں کے ذریعہ ایوان اقتدار کے راستے ڈھونڈنے والوں کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی۔

مسترد شدہ عناصر آئندہ الیکشن میں اپنی شکست کے ڈر سے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔2018کے انتخابات میں عوام ترقی کے مخالفین کو ایک بار پھرمسترد کردیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انتخابات میں بھی امانت ،دیانت ،شرافت اورخدمت کی سیاست کی جیت ہوگی۔ عوام کی ترقی کے سفر میں منفی سیاست کا بند باندھنے والوں کو پچھتانا پڑے گا۔ قوم ایسے سیاسی عناصر کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔

متعلقہ عنوان :