Live Updates

چوہدری نثار پارٹی نہیں چھوریں گے وہ سمجھدار اور عملی سیاست کے طالب علم ہیں،جاوید ہاشمی

نواز شریف کو سمجھایا تھا پیسہ باہر نہ لے کر جائیں‘ عمران خان کو ہمیشہ کہا کسی کے کہنے پر چڑھائیاں نہ کریں‘ چوہدری نثار اداروں سے ٹکرائو نہیں چاہتے، انہیں پارٹی نہیں وزارت چھوڑنی چاہئے،سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 23 جولائی 2017 11:40

چوہدری نثار پارٹی نہیں چھوریں گے وہ سمجھدار اور عملی سیاست کے طالب ..
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جولائی2017ء) سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ چوہدری نثار پارٹی نہیں چھوریں گے وہ سمجھدار ہیں اور عملی سیاست کے طالب علم ہیں‘ نواز شریف کو سمجھایا تھا کہ پیسہ باہر نہ لے کر جائیں‘ عمران خان کو ہمیشہ کہا کسی کے کہنے پر چڑھائیاں نہ کریں‘ چوہدری نثار اداروں سے ٹکرائو نہیں چاہتے۔ اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ میرے تجربے کے مطابق چوہدری نثار پارٹی نہیں چھوڑیں گے۔

چوہدری نثار سمجھدار ہیں اور عملی سیاست کے طالب علم ہیں میں نظریاتی سیاست پر یقین رکھتا ہوں۔ ایم این اے کی نشست بھی چھوڑ دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو سمجھایا تھا کہ پیسہ باہر نہ لے کر جائیں۔ عمران خان کو ہمیشہ کیا کسی کے کہنے پر چڑھائیاں نہ کریں۔

(جاری ہے)

جاوید ہاشمی نے کہا کہ میں کسی بھی سیاسی جماعت میں فارورڈ بلاک کی حمایت نہیں کرتا۔

فاروڈ بلاک بنانا سیاسی سازش ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار پارٹی کا سرمایہ ہیں وہ محنت سے سیاست کا راستہ نکالنا جانتے ہیں۔ چوہدری نثار اداروں سے ٹکرائو نہیں چاہتے حکومت اسی طریقے سے چلتی ہے جیسے چوہدری نثار چاہتے ہیں۔ میں کبھی اندر کا آدمی نہیں رہا۔ چوہدری نثار اندر کے آدمی رہے ہیں۔ چوہدری نثار کو پارٹی نہیں وزارت چھوڑنی چاہئے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات